نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ننھی زینب کا قاتل پکڑا گیا ہے اور وہ اس کا قریبی رشتہ دار ہے۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ آج ان کی سہ پہر پونے تین بجے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی تھی، وہ قصور کے بزرگ شہری کی حیثیت سے از خود نوٹس پران کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے۔ اس موقع پر انھیں چیف جسٹس نے بتایا کہ قاتل کی گرفتاری کی خبر موصول ہوئی ہے۔یاد رہے کہ زینب کے والد کی اپیل پر کل آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے یہ خبر دے رہے ہیںکہ شاید احتجاج کا سلسلہ رک جائے۔واضح رہے کہ ابھی اس دعویٰ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
