اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی پلین بٹی کہنہ موہری رنگ روڈ محکمہ شاہرات کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ۔جب سے یہ سڑک PWDکے حوالے کی گئی تب سے کسی محکمہ کے اہلکار یا ذمہ دار نے اسکی طرف توجہ نہیں دی سڑک پر جگہ جگہ ریت ،کریش اور پتھروں کے ڈھیر ہیں تمام نالیاں بند ہیں ۔ اور بارشوں میں پانی سڑک پکڑکر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔ اتنی خطیر رقم لگنے کے بعد بھی کالج چوگ سے پلین بٹی ، محلہ سادات اور کنہ موہری کو ملانے والی سڑک کے ساتھ محکمہ شاہرات باغ یاددھانیون کے باوجود توجہ نہیں دے رہا اور کوئی بھی اس سڑک کی خبر لینے نہیں گیا ۔ 16دن کے اندر اگر اس سڑک کی نالیاں صاف نہ کی گئیں اور بے جا ریت کریش پھینکنے والوں کے خلاف محکمہ نے کاروائی نہ کی تو ہم محکمہ شاہرات کے دفتر کا گھیراؤکریں گے ان خیالات کا اظہار پلین بٹی کے سماجی رہنما سید اختر حسین شاہ گردیزی ، انعام الحسن شاہ ، سید عتیق شاہ ، عقیل شہا اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments