پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس سے بچے عمر بھر کے لیے اپائیج اورمعذور ہوکر رہ جاتے ہیں ۔اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوکو15جنوری 2018سے 18جنوری 2018تک پولیو سے بچاو کی ویکسین ہرصورت پلاکر اپنے بچوں کو اس مرض سے چھٹکارہ دلائیں یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو ا س مہم کے دوران ہربچہ کوپولیو کے قطرے یقینی طور پر پلاکر اس مرض کے خاتمہ کویقینی بنایاجائے ۔ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باغ ملک ایوب اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالقدوس چوہدری نے ڈسٹرکٹ آفیسران کے ساتھ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2017کے تحت پولیو کے خاتمہ کی قومی مہم کوموثر بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محسن علی شاہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارپرویز خان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ سردار محمد جمیل خان اور نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن علی شاہ نے برئنفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع باغ کے پانچ سال سے کم عمر کے66506بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کے لیے 226موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی ۔اس حوالہ سے ضلع میں 57فکسڈسنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر فیلڈسے آنے والے بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔ٖگاڑیوں کے اہم اڈوں اوربڑے بڑے راستوں میں نو ٹرائزٹ پوائیٹ بھی قائم کیے گیے ہیں ۔جہاں سفری بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بندوبست ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع باغ میں 55انچار ج اپنے اپنے ایریا میں پولیو مہم کی نگرانی کرنے گے ۔اس کے علاوہ 21ذونل سپروائزاپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے ۔ہریونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائز ر اورصحت کے اہلکار ان کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد ،پٹواری اوراساتذہ کاتعاون بھی شامل ہوگا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments