آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کی بڑی کاروائی مطابق آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو نے کشمیر سنٹر لاہور میں ہونے والی کرپشن کے حوالہ سے ریفرنس احتساب کورٹ میرپور میں دائر کر دیا ہے ۔ یہ ریفرنس لاہور میں 140000000/-کروڑ روپے کی لاگت کے کشمیر لبریشن سیل کے منصوبہ کشمیر سنٹر میں ہونے والی کرپشن کی نسبت تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان مکمل کر کے احتساب کور ٹ میرپور میں دائر کیا گیا۔کشمیر سنٹر لاہور جو کہ کشمیر لبریشن سیل کا ایک پراجیکٹ تھا کہ نسبت ہونے والی کرپشن کی نسبت حکومت کی طرف سے آمدہ ریفرنس پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چیف انجینئر ز(وقت) و دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ و دیگر شواہد کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزم مذکور ان نے مبینہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعہ مشاورتی فرمز کو لاکھوں روپے کی غیر قانونی ادائیگی عمل میں لائی جس کی وجہ سے اس اہم منصوبہ کو سبوتار کیا گیا۔ محکمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور اس وقت تک پانچ کروڑ سے زائد کا نقصان قومی خزانہ کو پہنچ چکا ہے۔ دائر ریفرنس پر مزید سماعت آئندہ ماہ متوقع ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments