باغ,ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ امجد ولد عبدالخالق ساکنہ ناڑا کوٹ جو 4,سال سے ڈسٹرکٹ جیل میں ہے اور گزشتہ 8,ماہ سے شدید بیمار تھا, اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے,اب اس پوزیشن میں ہے کہ رفع حاجت کا بھی اس کو علم نہیں,یہ قیدی نہ ہی کھڑا ہو سکتا ہے اور نہ ہی بیٹھ سکتا ہے قومے کی حالت میں پڑا ہوا ہے اس وقت ٹی بی,گھنٹیا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اس کو اس وقت علاج کی سخت ضرورت ہے اس کے ورثاء بھی اس کے پاس آتے جاتے نہیں,والد بہت ہی غریب آدمی ہے اس کو بھی جیل عملہ آنے جانے میں تعاون کرتا ہے,اسکے 2,بچے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں,اس وقت اس قیدی کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے اور اس نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے,اس کا فیصلہ یقینا معزز عدالت نہ ہی کرنا ہے,لیکن ہم جناب معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ سے یہ درخواست کریں گے کہ اس قیدی کے علاج معالجے کے احکامات جاری کیے جائیں اور انسانی ہمدردی کے تحت اسے کسی اچھے ہسپتال منتقل کروایا جائے .باقی جو اس کا جرم ہے اس کی سزا تو یقینا اس کو ملنی ہی ہے.
جیل میں یہ قیدی قومے کی حالت میں پڑھا ہوا ہے.
Load/Hide Comments