سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے پارٹی پیسے دیتی تھی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نا اہلی پر وہ کافی پریشان تھے، اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ہے اس کے علاوہ ان کے پارٹی عہدے کےبارے میںبتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ ان کا جہاز استعمال کریں گے یا نہیں؟ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت جب بھی کوئی جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرتی ہے تو وہ پارٹی کی ضرورت کے لیے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کے ہم احسان مند نہیں، تحریک انصاف اس کے پیسے دیتی ہے، عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ مجھے جہانگیر ترین پر پورا اعتماد ہے، جہانگیر ترین نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں سزا دی جائے، انہیں صرف ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments