اسلام آباد میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا.پرایڈ گروانڈ میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی. اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے میں بلاول بھٹو زرداری کامیاب ہو گئے . .پیپلز پارٹی نے اپنے 50 سال پورے ہونے پر شاندار پروگرام کر کے سیاسی تاریخ میں ہل چل مچا دی . چاروں سو عوام کا سمندر امڈ آیا. سیاسی مبصرین نے بتایا کہ اگر یہ جلسہ چار بجے تک ختم ہو جاتا اور سارے جلوس ایک بجے تک پنڈال پہنچ جاتے تو پھر عوام کو بخوبی دیکھا جا سکتا تھا لیکن رات کی تاریکی میں سردی کے باوجود جیالوں کی اتنی بڑی تعداد ہونا پیپلز پارٹی کے لیے نیک شگون ہے.چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے صدر پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر اور چیئرمین پیپلز یوتھ آگنائزیشن سردار ضیاالقمر کی قیادت میں ہزاروں لوگ جلسہ گاہ جاتے دکھائی دئیے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments