آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک عمران خان عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار اس دفعہ اتنابڑا سرپرائز دیں گے کہ لوگ شہید بھٹو کے 1970ء کے الیکشن بھول جائیں گے۔کیونکہ اسوقت کرپشن کے خلاف عمران خان نے علم بغاوت بلند کیا ہوا ہے اور آج پاکستان کے عوام انکے پیچھے کھڑے ہیں۔آج پاکستان میں کرپشن اور کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ بار بار پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے ایسے میں صرف عمران خان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں اور اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں فورٹ عباس(جنوبی پنجاب) میں پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کاشف شبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کاشف شبیر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔کاشف شبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے جنوبی پنجاب کی سیاست یکسر تبدیل ہو کر رہ جائے گی۔کیونکہ ن لیگ کے امیدوار تو اب حلقوں میں ووٹ کے لئے بھی نہیں جا سکتے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ لوگ اب نوجوان قیادت عبداللہ وینس کو قومی اسمبلی کے لئے اور کاشف شبیر کو صوبائی اسمبلی کے لئے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔اس موقع پر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کاشف شبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو ایک مثبت تقویت قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کے چشتیاں کے جلسے سے جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کا گراف بلندی کی طرف جائے گا اور اب جنوبی پنجاب کے عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف کرپشن کی بلکہ مودی کے ساتھ ملکر کشمیریوں کے خون سے غداری کی اور اب نواز شریف کو اس غداری کی سزا مل رہی ہے اور ابھی اسکی مزید تذلیل ہونا باقی ہے کیونکہ بالخصوص اسلام آباد میں ختم نبوت کے دھرنے کے بعد کی صورت حال کے بعد اب ن لیگ کے امیدواروں کااپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر عبدا للہ وینس اور دیگر مقررین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ انکے بہالپور، بہاولنگر اور چشتیاں کے دورے سے پی ٹی آئی کے ووٹ بنک کو خاصی تقویت ملے گی اورعمران خان کا چشتیاں کا جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا۔
PTI News
PTI News AJK
PTI Azad Kashmir
Azad Kashmir News
Kashmir News