تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے دھوندار باغ آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جسلہ کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے جبکہ علاقہ کے دیگر قائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی. پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بڑے جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر سے نواز شریف کی باقیات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے. پاکستان نے جس طرح گزشتہ چار سال سے لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا آزاد کشمیرکے ن لیگی رہنما بھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس طرح انہوں نے براری ازم کو فروغ دیاوہ ریاستی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے.صدر مسعود خان نے دنیا بھر میں میں کشمیریوں سے مزاق اڑایا۔عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ناچ گانے کی محفلیں لوگ زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔باغ میرا گھر ہے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرو گا.
وسطی باغ ہی نہیں بلکے ہر حلقہ میں جا کر عوام سے ملوں گا. انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مودی نے ملکر کر مئجھے الیکشن ہارویا تاکہ میں عالمی دنیا میں جا کر مسئلہ کشمیر کی بات نہ کر سکوں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے میں .
Bagh Azad Kashmir News
PTI Azad Kashmir News
Barrister Sultan Mehmood Choudhry
Dhondar Bagh AJK News