سرینگر (کشمیریت) گزشتہ روزے بھارت کے شہر پونے میں معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان جس وقت وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے تھے نے ایک سیلفی لی جس میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے معصومانہ انداز کی وجہ سے راتوں رات شہرت حاصل کر لی.
تصویر میں دیکھی جانے والی لڑکی کے بارے مین ہر کوئی پوچھنے لگا اور معروف سرچ انجن گوگل پر لڑکی کے بارے میں سرچ کرنے والوں کی تعداد ہزاروںمیں جا پہنچی.
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی انڈین میڈیا نے اس لڑکی کو ڈھونڈنے کا مشکل فیصلہ کیا جس میں وہ آخر کار کامیاب ہو گئے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس لڑکی کا نام صائمہ حسین ہے اور شعبہ فیشن ڈیزائننگ میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ 21 سالہ صائمہ حسین کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے اور اپنی تعلیم کی غرض سے پونے میں قیام پذیر ہے۔
صائمہ حسین میر نے انڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے بیک وقت یہ خوشی اور حیرانی کی بات ہے. ان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بارے میںان کے ایک دوست نے بتایا شروع میںانہوں نے یقین نہیں کیا مگر بعد میںانہیںیقین آ گیا.