لندن(کشمیریت) گزشتہ دنوں طبی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ۔لند ن کے نجی ہسپتال میں موجو د 24سالہ اماراتی خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیاہے ،جس کے بیضے اس خاتون نے اپنے بچپن میں فریز کر وا دیئے تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اس بچی کی پیدائش سے طبی تاریخ میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ دبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون موضہ المتروشی نے اپنے بچپن میں ہی بچے کی پیدائش کے لیئے درکار ”مخصوص بیضے “ لندن کے ایک ہسپتال میں فریز کر وادیئے تھے ۔ کیونکہ مذکورہ خاتون اس وقت ایسی بیماری کا شکار ہوئی تھی جس کا اثر سیدھا اس کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کر سکتا تھا۔ المتروشی نے چند ماہ پہلے ان بیضوں کو ٹیسٹ ٹیوب طریقہ اختیار کرتے ہوئے استعمال کیا تھا ۔گزشتہ روز المتروشی نے لندن کے ہسپتال میں اپنی پہلی بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس ایک کیس کی وجہ سے دنیامیں موجود لاکھوں ایسی خواتین کو فائدہ پہنچے گا جو مختلف بیماریوں( کینسر) جیسی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں۔ڈاکٹروں نے المتروشی کے کیس کو طبی دنیا میں انتہائی بڑی پیش رفت قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments