سرینگر (کشمیریت) معروف ہندوستانی مسلمان راہنما اسد الدین اویسی نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ انڈین وزارت داخلہ کو کشمیر کے چار بڑے اخبارات کے ایڈیٹرز گریٹر کشمیر، راءزنگ کشمیر، کشمیر عظمی اور کشمیر ٹائمز سے مل کر ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور جو وہ کہیں اس کو لے کر آگے چلنا چاہیے
یاد رہے وادی کشمیر میں حالات دو ماہ سے کشیدہ ہیں اور اس دوران لگ بھگ اسی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں
وادی میں کرفیو نافذ ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی قلت کا سامنا ہے
اسد الدین اویسی کچھ روز قبل حریت رہنماؤں سے ملنے کشمیر آئے تھے جبکہ حریت رہنماؤں نے ملنے سے انکار کر دیا تھا