جن لوگوں کا ضمیر زندہ ہے، اُن سے ایک سوال!
بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار ہے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل ممبر بننے کی کوشش میں ہے ۔
مگر گزشتہ ستر سال سے بھارت دو کروڑ انسانوں کو جمہوری انداز میں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں دے سکا ۔
گزشتہ بتیس سال سے بھارت اپنے ایک شہری
کا جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے نہیں کر سکا جسے بغیر آزادانہ قانونی کاروائی کے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا تھا ۔
گزشتہ پچیس سال میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو قتل کیا جا چکا ہے اور بھارت کا عدالتی نظام کسی ملزم کو مجرم قرار نہیں دے سکا ۔
اجتماعی عصمت دری اور جبری شادیوں کے کیس اس کے علاوہ ہیں ۔
کیا بھارت ایک جمہوری ملک کہلانے کا حقدار ہے؟
کیا بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کے قابل ہے ؟
اپنے ضمیر کے مطابق جواب دیجیئے ۔
شکریہ ۔
ثمینہ راجہ ۔ جموں و کشمیر ۔