مظفرآباد (کشمیریت) آزاد کشمیر میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 1987 دفعہ 3 کے تحت غیر ریاستی سیاسی جماعتوں کے آزاد کشمیر میں الیکشن لڑنے پر پابندی کے لیے محاذ رائے شماری کے جنرل سیکرٹری عظیم دت نے چیف سیکرٹری کو درخواست پیش کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محاذ رائے شماری کے جنرل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو اپنی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ ایکٹ 1987 کے ذیلی دفعہ 3 کے تحت کوئی بھی غیر ریاست شخص آزاد کشمیر میں سیاسی جماعت نہیں بنا سکتا ہے اس لیے آزاد کشمیر میں موجود پاکستانی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی پاکستان اور جمیعت علمائے اسلام پر پابندی لگائی جائے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments