اطلاعات ہیں کہ بھارت نے کشمیر میں امان اللّہ خان صاحب کے غائبانہ نمازِ جنازہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے ۔
بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے ۔ بھارت کے اس جھوٹے دعوے کی ایک مرتبہ پھر قلعی کھل گئی ہے ۔ پرامن احتجاج یا کسی قسم کا پرامن اجتماع عوام کا پیدائشی انسانی اور سیاسی حق ہے ۔ بھارت نے غائبانہ نمازِ جنازہ کے اجتماعات پر پابندی لگا کر اپنا ظالمانہ اور غیر جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر ننگا کر دیا ہے ۔
بھارت کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انشااللّہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اس ظلم، جبر اور استبداد سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
میں مہذب دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھارت کے ان قابضانہ، جابرانہ، ظالمانہ اور غیرجمہوری اقدامات کا نوٹس لے اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِنو جائزہ لے ۔