راولپنڈی (کشمیریت) عظیم کشمیری لیڈر امان اللہ خان کی نماز جنازہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی . نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں سرکردہ سیاسی رہنما، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء تحریک آزادی کشمیر میں سرگرم قائدین اور لبریشن فرنٹ کے کارکنان نے شرکت کی.
نماز جنازہ کے بعد اماں اللہ خان کی خواہش کے مطابق ان کا جنازہ گلگت کے لیے روانہ جہاں ان کو کل دفن کر دیا جائے گا. امان اللہ خان کی وصیت تھی کہ انہیں گلگت میں دفن کیا جائے.
Load/Hide Comments