اسلام آباد(کشمیریت)تمام وزارتیں سینیٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابندکر دی گئیں.کسی بھی وزارت کے انگریزی والے جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے‘ وزیر اعظم ہاؤس کا حکم نامہ
وزیر اعظم کے حکم پر تمام وزارتیں سینیٹ و قومی اسمبلی میں تحریر جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ہو گئی ہیں۔ کسی بھی وزارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جار کر دیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے ایک خط کے ذریعے تمام وزارتوں کا آگاہ کیا گیا کہ سینیٹ و قومی اسمبلی میں جو بھی جوابات داخل کرئے جائیں وہ اردو میں ہونے ضروری ہیں اگر کسی وزارت نے انگریزی میں جواب دیا تو سینیٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریز اسے فوری مسترد کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تمام وزارتوں نے اپنے جوابات اردو اور انگریزی میں بنا کر بھیجنے شروع کر دیے ہیں کیونکہ بیوروکریسی کو انگریزی زیادہ اردو کم آتی ہے اس لیے جوابات دونوں زبانوں میں ارسال کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments