کنڈل شاہی (کشمیریت) ایک ہی ہفتے میں مسلسل دوسرا دھماکہ تاہم کسی جانی نقصان نہیں ہوا.
نیلم ویلی لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سنگین حالات کا شکار رہا ہے ابھی امن قائم ہوئے چند ہی برس ہوئے ہیں کہ حالیہ ہفتے میں کنڈل شاہی کے مقام پر مسلسل دو دھماکے ہوئے ہیں پہلے دھماکے میں ایک مزار کو جب کہ دوسرے دھماکے میں سرکاری ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. ڈپٹی کمیشنر نیلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کی تحقیق چل رہی ہے امید ہے جلد ہی ذمہ داران کو گرفتار کیا جا سکے گا. ابھی تک کسی شخص یا تنظیم پر الزام نہیں لگایا گیا ہے
Load/Hide Comments