دبئی (کشمیریت) پرویز مشرف دبئی پہنچتے ہی ہشاش بشاش ہوگئے. کمر کی تکلیف بھاگ گئی اور کارکنان کی میٹنگ طلب کر لی . دبئی ایئر پورٹ پر پرویز مشرف نے اپنی ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنک منسوخ کر دی اور اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی اور بحث و مباحثہ اور مستقبل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا. یاد رہے کہ دو روز قبل پرویز مشرف کا نام عدالت نے ای سی ایل(ایکزیکٹ کنٹرول لسٹ) سے خارج کر دیا تھا اور انہیں علاج معالجے کے لیے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی جسے سیاسی طور پر عدلیہ اور حکومت کی ناکامی کے طور پر گردانا گیا تھا. اور ملک کے نامور صحافیوں نے نہ صرف تنقید کی تھی بلکہ تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments