باغ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیر تعمیرات عامہ کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان مسلم لیگ(ن) کیخلاف ڈٹ گئے۔ پارلیمانی بورڈ کو حلقہ وسطی باغ سے ٹکٹ کی درخواست دینے سے انکار کر دیا۔ سیاسی کارکنوں نے بھی راجہ محمد نسیم خان کو درخواست نے دینے کا مشورہ دے دیا۔ نئی سیاسی جماعت یا آزاد اُمیدوار کیلئے کرنل نسیم نے لنگوٹ کس لی۔ ٹکٹ کی درخواست اور بلاوجہ بھاری رقم دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر تعمیرات عامہ کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان کے قریبی کارکنوں نے بتایا کہ نہ ہی راجہ محمد نسیم خان ٹکٹ کیلئے درخواست دیں گے اور نہ ہی کسی کا بستہ اُٹھائیں گے۔ راجہ محمد نسیم خان کے پاس اپنا ایک ووٹ بینک ہے جو چاہے کسی جماعت میں بھی ہوں ان کے ووٹ بینک میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ذمہ دارسیاسی کارکنوں نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے وسطی حلقہ کے ٹکٹ کے بارہ میں ایک اُمیدوار کو پہلے سے نامزد کر دیا ہے ۔ اب ٹکٹ کی بھیک مانگنا فضول ہے۔ مسلم لیگ کو راجہ محمد نسیم کی ضرورت ہو سکی ہے جبکہ کرنل نسیم کسی جماعت کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کا اپنا ووٹ بینک ہے جو خواہ کسی بھی جماعت میں ہوں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان کی ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دینے پر باغ کی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments