سوشل میڈیا پر پاک بھارت ٹاکرا

ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ہی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے پروفائل پکچر کو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کے جھنڈوں میں سے پسند کے جھنڈے سے سجانے کا آپشن دیا. پروفائل پکچر کی تبدیلی پر تو جیسے دوڑ شروع ہو گئی اور لمحہ بہ لمحہ پروفائل پکچر تبدیل ہونے لگی.
روایتی حریف پاکستان اور بھارت میدان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں میں موجود عوام میں سے چند سر پھرے ایسے بھی ہیں جو دوسرے ملک کے جھنڈوں میں اپنی تصویروں کو رنگ رہے ہیں.
سوشل میڈیا پر یہ ٹاکرا وقت سے قبل ہی شروع ہو گچکا ہے دونوں ملکوں کے شائقیں اپنی اپنی ٹیم کے حوصلے بڑھانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں
اس موقع پر کچھ بھارتی اور پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے اور کرکٹ نے ہمیشہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.